اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ایک مہینے کے وحشیانہ حملوں میں 30 امدادی کارکن جاں بحق اور 74 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر سے شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹفن ڈویاریچ نے ایک پریس کانفرنس میں اس عالمی ادارے کے انسانی حقوق مرکز کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 30 امدادی کارکن جاں بحق ہوئے ہیں جن میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے اقوام متحدہ کے مرکز کے 11 ریسکیو کارکن ، طبّی عملے کے 11 کارکن اور فائر بریگیڈ کے عملے کے آٹھ کارکن شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق امور کے کوارڈینیٹر دفتر کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس وقت غزہ کے اندر تین لاکھ ستر ہزار سے زیادہ پناہ گزین موجود ہیں جن کو ہنگامی بنیادوں پر کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲